پی ڈی ایم پھر متحد ہو گئی؟ مریم نواز کی نیب میں پیشی پر کیا کرنے جارہے ہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) متحد ہے کچھ معاملات ہیں ان کو باہمی رابطوں سے حل کرلیا جائے گا،ہم مل کرسفرکرینگے ،پی ڈی ایم کی نوجماعتیں ایک سوچ رکھتی ہیں ،پیپلزپارٹی سے کہیں گے وہ نوجماعتوں کی رائے پر غور کرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 26

مارچ کو مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی ڈی ایم قیادت ان کے ساتھ جائے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز سے ملک کو درپیش صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی ،حال میں ہی بجلی کو چھ روپے مہنگاکردیا گیا،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،اس طرح کے اقدامات کو ہم تسلیم نہیں کر سکتے ،ہم پاکستان اور اس کی خودمختاری کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کو نیب میں طلب کیاگیا ہے،پیشی کی جو وجہ بتائی گئی ہے اس نے نیب کو بے نقاب کردیا، ہم ہمیشہ کہتے ہیں نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے،مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پی ڈی ایم کے لاکھوں کارکن موجود ہوں گے، اس موقع پر پی ڈی ایم کی قیادت بھی مریم نواز کے شانہ بشانہ ہوگی ۔مریم نواز کی گرفتاری کا امکان، مریم نواز کی قانونی ٹیم نے اہم مشورہ دیدیا لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی پر ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے پیش نظر انہیں ضمانت کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔قانونی ٹیم اور سینئر لیگی رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کو ضمانت قبل از گرفتاری کا مشورہ دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چند لیگی رہنماؤں کو مریم نواز کو نیبپیشی پر گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ن لیگ کے کچھ لوگوں کے ابھی بھی نیب میں تعلقات ہیں،گرفتاری سے بچنے

کے لیے مریم نواز کو قانونی حق استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج ایک اور میٹنگ میں مشاورت ہوگی۔نواز شریف کے منظوری کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کا فیصلہ ہوگا۔نیب لاہور نے مریم نواز کو دو کیسز میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بذات خود ضمانت قبل از گرفتاری کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی لیکن یہ معاملہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا ہے ان کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے علاوہ ایک اور کیس میں طلب کیا گیا ہے ، نیب نے مسلم لیگ کی مرکزی رہنما کو26 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ، جس میں انہیں 1500

کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا ہے ، جب کہ انہیں پیشی کے موقع پر اپنے ساتھ مطلوبہ ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا ہوا ہے ، اس کیس میں بھی مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں ، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں