لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے ، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں
نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا ، 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، پی ڈی ایم کسی موقع پرحکومت کوپتلی گلی سےنکلنے کی اجازت نہیں دے گی ، عمران خان کا مستقبل اس کی اپنی کارکردگی سے جڑا ہوا ہے ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں ، پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہے ، کسی کی ہارجیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تمام جماعتیں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہی تھیں ، لیکن اصولی فیصلہ ہوچکاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا ، اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بھی بات ہو چکی ہے ، نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اور میرے اختلاف کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں ، جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہے ، حمزہ اور میرے درمیان اختلاف کی خبریں شرمناک ہیں ، جلسوں اوراحتجاج کے لیے کسی اورکی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں