لاہور (پی این آئی )ڈی سی اوکاڑہ نے چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوکاڑہ نے تاجر وں اور سیاسی دباؤ پر چھٹی کے دن تبدیل کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔دوسری جانب راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انجمن تاجران کا اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کا
مطالبہ منظور کر لیا ہے ، بازار جمعہ اور ہفتہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے ۔راولپنڈی میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ کورونا وائرس بے قابو ہو گیا، مارکیٹیں بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا اسلام آباد (پی این آئی ) عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاوَ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاوَ روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے طور پر ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ ، اتوارکو ناصرف مارکیٹیں بلکہ ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے ، تاہم اشیائےخورونوش کی دکانیں،میڈیکل اسٹورزکھولنےکی اجازت ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈورڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث سخت پانددیوں کا عندیہ دے دیا ، وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 8فیصد تک پہنچ چکی ہے اور تمام بڑے شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے،این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ این سی او سی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، ایس
او پیز پر عمل نہ ہوا تو سخت اقدمات اٹھانے پر مجبور ہوں گے ، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کاروبار بند اور معاشی سرگرمیاں محدود ہو سکتی ہیں۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ مثبت کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے باعث ہسپتال میں روزانہ داخلے اور اہم نگہداشت میں رہنے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، براہ کرم بہت محتاط رہیں کیوں کہ نیا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ مہلک ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں