پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کا نکاح پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی بیٹی کیساتھ ہو گیا ، تقریب کہاں ہوئی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی بیٹی کے ساتھ سرینہ ہوٹل میں انجام پا گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہا

ہے کہ یہ شادی کی تقریب اسلام آباد کے سرینہ ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاست سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی، لیکن کہا جارہاہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو اہل خانہ سمیت شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ دکھائی دے رہاہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا گیا ۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے دونوں صاحبزادوں کی شادی کا ولیمہ آبائی گائوں مانکی شریف میں گیارہ اپریل کو منعقد ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کے مابین اختلافات سامنے آئے تھے کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔اختلافات نے چند ہفتے قبل نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر شدت اختیار کرلی تھی جس میں لیاقت خٹک نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور ان کی جیت کی خوشی میں اپنے ہجرے میں میوزک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں