مریم نواز 26مارچ کو نیب میں پیش ہونگی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بڑ ااعلان کردیا

لاہور ( آ ن لائن )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ آمریت کے دور میں ترقی ہوتی تو دنیا بھر میں یہی نظام ہوتا۔ جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔ لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں

نے کہا کہ مریم نواز انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں وہ دلیرباپ کی بیٹی ہے ،26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے، مریم سے ذاتی عناد کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کلچر اچھا نہیں ہے یہ کلچر پہلے پی ٹی آئی نے متعارف کرایا تھا ، نوجوان پی ڈی ایم کے دھرنے میں 3 ماہ بیٹھیں گے اور عید الاضحیٰ بھی ڈی چوک اسلام آباد میں منائیں گے، جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close