کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ،محکمہ اوقاف سندھ نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیا۔مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول،زیر ملکیت دکان گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت مساجد سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔محکمہ
اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے ہر آئمہ مسجد کو جمعے کے روز جمع ہونے والے چندے کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی
ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں