پی ڈی ایم کی ساری قیادت وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیوں مانگنے لگی؟

لاہور (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہیکہ وہ عمران خان کی شفایابی کے لیے دعاگو ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شفا یابی کے لیے دعاگو ہوں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کے

کورونا پازیٹو ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور عام شہریوں کو بھی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہے عمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close