شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری کو چھوٹا بھائی قرار دے دیا، جو پریذائیڈنگ افسر اٹھا لیتے ہیں، انہوں نے ووٹنگ مشین اٹھا لی تو ۔۔؟

کراچی(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے ؟ یہاں حکومت پریزائیڈنگ افسران اٹھاکر لے جاتی ہے، اگرووٹنگ مشین لے گئی تو پھرکیا ہوگا؟کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جوحکومت خود

ووٹ چوری کرتی ہو، وہ حکومت کون سے الیکٹرول ریفرمزچاہتی ہے؟ پریزائیڈنگ افسر تو بول سکتے ہیں مگر مشین تو بول بھی نہیں سکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ بتادیں الیکٹرونک ووٹنگ کیا ہے پھر میں ان کو بتادوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) تتر بتّر نہیں ہوسکتی ، پپلزپارٹی کو حق ہے اختلاف رائے کا، ہم ناراض نہیں ہیں۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا اداروں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیکھا ،میں جاوید لطیف کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا، انہیں معافی مانگنی چاہیے تھی۔۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے

پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close