ن لیگ کے بزرگ ترین رہنما بھی کورونا کا شکار ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ عمران کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی بھی مہلک وبا کا شکار ہو گئے۔ جمعرات کو تفصیلات کے

مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث وہاں مقیم سیاسی شخصیات بھی متاثر ہونے لگے ہیں،کورونا کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے وار کے باعث اسلام آباد میں رہائش پزید سیاسی رہنما بھی وائرس سے مبتلا ہونے لگے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے بعد نون لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی بھی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close