میں نے مکمل لاک ڈائون کی بات نہیں کی لیکن ۔۔۔۔ شیخ رشید نے تصدیق اور تردید دونوں جاری کر دیں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ سوموار سے مکمل لاک ڈائون شروع ہو جائے گا، پیر سے متاثرہ علاقوں میں این سی او سی سمارٹ لاک ڈائون کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ ہفتہ کواسلام آباد میں مکمل لاک ڈان کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ

شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ سوموار سے مکمل لاک ڈائون شروع ہو جائے گا ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پیر سے متاثرہ علاقوں میں این سی او سی سمارٹ لاک ڈائون کے بارے میں سوچ سکتی ہے، مکمل لاک ڈان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاون این سی او سی کا معاملہ ہے ، وزرات داخلہ کا نہیں ۔گزارش ہے کہ جھوٹا پیغام نہ پھیلائیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close