عمران خان کورونا پازیٹو کے بعد وزیراعظم ہائوس کے تمام ملازمین کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم ہائوس کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتے کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ، اور بنی گالہ کے ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان

کا آج (ہفتہ ) کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔گور نر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، کورونا میں مزید شدت بہت خطرناک ہے احتیاط لازم ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ جلد صحتیاب کرے ، براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں،ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں