ایک سال تک دھرنا د ینے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں ، ن لیگی لیڈر کا بڑا دعویٰ

رائے ونڈ (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ ہم نے لانگ مارچ کا شیڈول اچھی طرح تیار کر لیا تھا ،ایک لاکھ کارکنان کی فہرست بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ارسال کردی تھی ، منصوبہ بندی کے تحت ایک سال تک دھرنا دے سکتے تھے،

بھٹو خاندان کی اور ان کی شہادتوں کی قدر کرتا ہوں،مشرف نے آئین توڑا اس کو ملک میں لا کر سزادی جائے ہم دو دفعہ آئین توڑنے والے کو مرنے کے بعد بھی پاکستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے، انڈے اور سیاہی پھنکنے کی روش درست نہیں، میں اس کی مذمت کرتا ہوں،مریم نوازپہلے کی طرح نیب جائے گی اور عوام بھی ان کے ساتھ جائے گی۔ ہفتہ کویہاں ن لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے یوتھ ورکر کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر اڈاپلاٹ چنا ر کورٹس مرزا فارم ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدرنے کہا کہ انڈے اور سیاہی پھنکنے کی روش درست نہیں میں اس کی مذمت کرتا ہوں،ہم غلط سمت پر چل پڑے ہیں جس کا خمیازہ بھی بھگتا پڑ رہا ہے ، لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے لانگ مارچ کا شیڈول اچھی طرح تیار کر لیا تھا ،ایک لاکھ کارکنان کی فہرست بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ارسال کردی تھی اور ہماری منصوبہ بندی کے تحت ہم ایک سال تک دھرنا دے سکتے تھے، میں بھٹو خاندان کی اور ان کی شہادتوں کی قدر کرتا ہوں،مشرف نے آئین توڑا ہے اس کو ملک میں لا کر سزادی جائے ہم دو دفعہ آئین توڑنے والے کو مرنے کے بعد بھی پاکستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے ۔مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے گفتگومیں صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز

میاں نواز شریف کی بیٹی ہے، پہلے بھی نیب نے بلایا تھا دنیا جانتی ہے،اب بھی نیب نے بلایا ہے مریم نواز جہاں بھی جاتی ہے عوام ساتھ جاتی ہے اب بھی عوام ساتھ جائے گی،میں نے مزار قائد پر مادرملت زندہ باد کا نعرہ لگایا تو میرے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔انہوں نے میڈیا کی آزادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجید نظامی اور حمید نظامی کی شعبہ صحافت میں خدمات قابل ستائش ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close