آپ جلد صحت یاب ہوجائیں ، شوبز ستاروں کی عمران خان کے لیے دعائیں

لاہور (آئی این پی ) شوبز ستاروں نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ عمران خان نے خود کو گھر میں

قرنطینہ کرلیا ہے۔بعد ازاں معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک ہیں، انہیں معمولی نزلے اور بخار کی شکایت تھی، وہ جلد کرونا سے صحت یاب ہوجائیں گے۔کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم کے لیے پاکستانی عوام اور ساتھیوں سمیت ملکی و غیر ملکی سیاست دانوں اور غیرملکی حکمرانوں نے عمران خان نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں شوبز ستاروں ہمایوں سعید، علی ظفر، فرحان سعید، صبا قمر، مہوش حیات سمیت دیگر نے عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد ثابت ہوگیا کہ وبا کو ہمارے ساتھ لمبے عرصے تک رہنا ہے،کسی کا بھی مدافعتی نظام ایسا نہیں کہ محفوظ رہ سکے، ہمارے عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کے ساتھ مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے وزیراعظم جلد صحت یاب ہوجائیں۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے لکھا کہ عمران خان، آپ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں،

وزیراعظم آپ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔اداکارہ صبا قمر وزیراعظم عمران خان کی جلد اور بہتر صحت یابی کی دعا کی۔اداکار ہمایوں سعید نے بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ پر رحمت نازل فرمائے اور آپ جلد کرونا سے صحت یاب ہوجائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close