لاہور ( آ ئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موخر ہو سکتا ہے یہ قابل برداشت ہے لیکن اتحا دمیں دراڑ نہیں چاہتے ، پی ڈی ایم کا مطلب تحریک ہے اگر ہم پارلیمنٹ کی طرف جائیں گے تو تحریک کا کوئی مقصد نہیں ۔ لانگ مارچ با مقصد ہونا چاہیے اور استعفے
دینا ہمارے اعلامیے کا حصہ ہے، ابھی کوئی سخت فیصلہ نہیں کرینگے ، عمران خان کی شفاف یابی کے لئے دعا گو ہیں ،ویکسین لگا کر کورونا ہو جانا یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھر یہ کورونا فراڈ ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مطلب تحریک ہے اگر ہم پارلیمنٹ کی طرف جائیں گے تو تحریک کا کوئی مقصد نہیں ۔ لانگ مارچ با مقصد ہونا چاہیے اور استعفے دینا ہمارے اعلامیے کا حصہ ہے ۔ لانگ مارچ موخر ہو سکتا ہے یہ قابل برداشت ہے ، کبھی نہیں چاہئیں گے کہ ایک پارٹی اتحاد سے باہر ہو ،اسے وقت دینگے ۔ ابھی کوئی سخت فیصلہ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کو ٹھیک کرنے ، معیشت کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ گھر تب ہی ٹھیک ہو سکتا ہے جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے ۔ سب کو سیاسی سوچ کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی شفاف یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ ویکسین لگا کر کورونا ہو جانا یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھر یہ کورونا فراڈ ہے ۔ ادھر بائیس مارچ کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بلایا ہے اور ادھر انہیں کورونا ہو گیا ہے ۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں