وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار، مولانا فضل الرحمٰن نے بھی خاموشی توڑ دی ، کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلاتے ہی انہیں کورونا ہوگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں اپنا

گھر ٹھیک کرنا چاہیے، یہ تبھی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے اور انتخابات آئین کے مطابق کروائے جائیں۔ ملک میں عوام کی نمائندہ جماعت لانا ہوگی،ہم کوئی سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے اور کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی نمائندے کو ہماری پارٹی کا نمائندہ بننے کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے حتمی باتیں کہنا مناسب نہیں ہوتا، سیاسی دلائل اور مکالمہ چلتا رہے گا ہمیں مسئلے کے حل کی طرف چلنے دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے قوم کو آگاہ کر دیا اسلام آباد(پی این آئی )معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے وہ ہشاش بشاش ہیں،اگر طبی سہولت کی ضرور ت پڑی تو وہ فراہم کی جاسکتی ہے۔وزیراعظم کی کورونا علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔قوی امید ہے کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہونگے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی ویکسین فی الفور اپنا اثر نہیں دکھاتی،قوت مدافعت ویکسین کی دوسری ڈوز کے دو سے تین ہفتے پیدا ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم کوروناکا شکار ویکسین لگنے سے قبل ہوئے ہوں، گزشتہ چند روز میں جو افراد وزیراعظم سے ملے ہیں ہم ان سے رابطہ کررہے ہیں۔مجھے بھی کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگ چکی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں،ماسک پہنیں، ہجوم اور رش والی جگہ پر نہ جائیں، جو لوگ 60 سال سے زائد عمر کے ہیں وہ ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close