طلبا کیلئے بڑی خبر، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول تبدیل ہو گیا، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی )پنجاب کے تمام ایجوکیشن بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات چار مئی کی بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پنجاب بورڈ کمیٹی کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیا گیاہے جس کے تحت نویں جماعت کے

امتحانات 12 جون ، 12 ویں جماعت کے 30 جون ، گیارویں جماعت کے 16 جولائی سے شروع ہوں گے ۔ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان نو اکتوبر جبکہ نویں جماعت کا نتیجہ 23 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ 12 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 13 نومبر اور گیارویں جماعت کا نتیجہ 21 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔چیئرمین پنجاب بورڈ کمیٹی کے مطابق کورونا وائرس وبائی مرض کے باعث اس سال ان دونوں جماعتوں کے پریٹکل امتحانات نہیں لیے جائیں گے ۔ سٹوڈنٹس دل لگا کر امتحانات کی تیاری کر یں، ذہین طلبہ و طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق فی طالب علم سکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلباءو طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2020ءکے پہلے مرحلے کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ، رواں سمسٹر کے امتحانات میں بھی 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءمیرٹ سکالرشپ اسکیم سے استفادہ کرسکیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوداخلہ فیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔اِن دنوں سمسٹر بہار 2021ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں

، اس لئے فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں داخلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل درخواست دیں۔ریجنل آفسسز میں قائم اسسمنٹ کمیٹیاں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close