اختلاف اپنی جگہ برقرار، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر پی ڈی ایم سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مانگ لیا

اسلام آباد(آن لائن) سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پرپاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر پی ڈی ایم سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مانگ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی قیادت کو قائد حزب اختلاف سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی ہے جس میں پیپلزپارٹی نے یہ

موقف اختیار کیا ہے کہ سینٹ میں پیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد ذیادہ ہے، ن لیگ کے پاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ موجود ہے، پی پی پی کا مزید موقف ہے پیپلزپارٹی اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے، سینٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی سے ہونا چاہئیے، تا ہم پی ڈی ایم قیادت نے جواب دیا کہ پی ڈی ایم نے انتخاب سے قبل فارمولا طے کیا تھا ن لیگ سے مزید مشاورت کرکے اپکو جواب دے دیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں