مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو عمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کونوکریاں نہ دینے کیخلاف درخواستوں

پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا،جس میں عدالت نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کوعمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کے بچوں کی درخواستوں پرغورکرے، مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچے چیف سیکرٹری کودرخواستیں دیں، اگرمطلوبہ تعلیمی معیارہو تو فوری نوکریوں کے آفرلیٹرجاری کیے جائیں،سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سندھ حکومت نوکریاں نہ دے تودرخواست گزاردوبارہ عدالت سے رجوع کرے، نوکریوں کیلئے عنایت جبیں،فیضان خان،فیض اسلم خان نے درخواستیں دائر کیں۔۔۔۔۔تیاری پکڑ لیں،
وزیر اعظم عمران خان کل اتوار کو عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے۔ وزیر اعظم سے ٹیلی فون لائنز پر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے رابطہ کیا جا سکتا ہے،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کے سوالات اور وزیر اعظم کے جوابات میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close