ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سواء کوئی راستہ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے اتحادیوں کو نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے امیر مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کی سوچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کے اندر ہی لڑائی لڑنا تھی اور پھر پی ڈی ایم کیوں بنایا گیا تھا؟ انہوں میڈیا سے گتفگو میں کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازشیں

کی جا رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں عقل دی ہے۔ اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔ زرداری اور نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ ان سے مثبت جواب کی امید ہے۔ تجویز یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں۔ دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں۔ سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟۔ ہمیں اسمبلیوں میں یا عوام میں جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں