ووٹوں کو نوٹوں سے بچانا بہت ضروری ہے، چوہدری شجاعت میدان میں آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اختلافات بھلا کر عوام کے بنیادی مسائل پرتوجہ دی جائے، باقی مسائل میں ووٹوں کونوٹوں سےبچانا بھی شامل ہے۔گذشتہ روز انہوں نے اس حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا

جس میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ مارشل لاء سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر اس دور میں قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کیے گئے تھے جو عوام کوآج بھی یاد ہیں۔ وزیراعظم اسپیکرقومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کوعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکی ہدایت کریں اور کمیٹی ووٹوں کونوٹوں سےبچانے اورمنصفانہ الیکشن کیلئے بھی تجاویز دے۔سربراہ ق لیگ کا کہنا تھاکہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ وقت کاتعین کریں ورنہ اسپیکر کمیٹی بھی کارپوریشن کمیٹی بن کررہ جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close