بجلی، ڈیزل اورکھاد مہنگی، زرعی اجناس کی قیمتیں کم، کسان اتحاد نے لاہور میں دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ملتان (پی این آئی) بجلی، ڈیزل اورکھاد مہنگی، زرعی اجناس کی قیمتیں کم،کسان اتحاد نے لاہور میں دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔گذشتہ روزملتان میں کسان اتحاد نے مہنگی بجلی، ڈیزل، کھاد اور زرعی اجناس کی قیمتیں کم ہونے پر ٹریکٹر مارچ کیا۔ نارچ میں شریک مظاہرین نے این ایل سی بائی پاس پر ٹریکٹر

ٹرالی مارچ کیا جو چونگی نمبر 9 اور عید گاہ روڈ خانیوال پہنچا۔مظاہرے میں شریک سینکڑوں پرسوار تھے جنہوں نے جگہ جگہ رک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ احتجاج میں شریک کاشت کاروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے مطابق موجودہ حکومت نے کسانوں کو ان کی زرعی اجناس کی قیمت ان کی لاگت سے بھی کم ادا کی ہے جبکہ ڈیزل، بجلی اور کھاد اس قدر مہنگی ہو گئی ہے کہ زرعی ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔کاشت کاروں نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور بجلی، کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کو پاکستان بھر سے کاشت کار ٹرالیوں پر لاہور پہنچیں گے اور دھرنا دے دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں