کسانوں کے لیے خوشخبری، گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے من مقرر، آٹا کی قیمتیں بھی نہ بڑھانے کا بھی اعلان

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے من مقرر دی جبکہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گندم کی کم سے کم امدادی قیمت (سپورٹ پرائس) 1800 روپے من ہوگی، تاریخی فیصلہ ہوا، آج تک ایک سال میں کبھی

بھی گندم کی امدادی قیمت 400 روپے فی من نہیں بڑھائی گئی،ہم سمجھتے ہیں کاشتکار کو ہم نے جائز قیمت دی ہے،اس مرتبہ گندم کی 26.2 ملین ٹن پیدوار ہوگی،اندازہ ہے 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کریں گے، 10 لاکھ ٹن گندم کے سٹریٹیجک ریزور بھی رکھیں گے،کسان کی خوشخالی کیلئے یہ وزیر اعظم کا بڑا قدم ہے، 1800 روپے من گندم کی امدادی قیمت کے مقرر کرنے کے باوجود ہم آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے، عام آدمی کیلئے آٹے پر جتنی سبسڈی دینی پڑی دیں گے، ہم آٹے کی ملوں کو سبسڈائز گندم فراہم کرتے رہیں گے، تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ رمضان بازاروں میں آٹا سستے داموں پہنچا سکیں۔جمعہ کووفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )میں پریس کانفرنس کی، وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا،کہ کیسے گندم ٹارگٹ کو پورا کریں، 25.2 ملین ٹن گزشتہ سال گندم پیداوار ہوئی اور 36 لاکھ ٹن امپورٹ ہوئی ، اس مرتبہ 26.2 ملین ٹن پیدوار ہوگی، 11لاکھ ٹن میں سے 5 لاکھ ٹن سیڈ کی نشاندہی کی، ہم نے سیڈ کی ٹریک اینڈ ٹریس کی کوشش کی، کوشش کریں گے ٹریک اور ٹریس پر مزید بہتری آئے، 20 ملین ٹن کے قریب پنجاب کی گندم پروڈکشن ہے، گندم کی کم سے کم

سپورٹ پرائس کو ریوائز کیا، گندم کی کم سے کم سپورٹ پرائس 1800 روپے من ہوگی، امپورٹ کا تخمینہ بھی بنالیا ہے، اندازہ ہے 30 لاکھ ٹن امپورٹ کریں گے، 3لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ بھی رکھا ہے، ہم سمجھتے ہیں کاشتکار کو ہم نے جائز پرائس دی ہے، کاشتکار ملک کی خدمت کر تے ہیں، 10 لاکھ ٹن گندم سٹریٹیجک ریزور بھی رکھیں گے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم کا شکریہ کہ آج تاریخی فیصلہ ہوا، ایک سال میں کبھی بھی 400 روپے گندم کی قیمت نہ بڑھی ، کسان ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسکی خوشخالی کیلئے یہ وزیر اعظم کا بڑا قدم ہے، 1800 گندم کی قیمت کے باوجود ہم آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے، عام آدمی کیلئے آٹے پر جتنی سبسڈی دینی پڑی دیں گے، پروکیورمنٹ کے وقت ریلیف کو بند کرنا پڑتا ہے اس ایک مہینے کے علاوہ ریلیف بند نہیں کریں گے، ہم آٹے کی ملوں کو سبسڈائز گندم فراہم کرتے رہیں گے، تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ رمضان بازاروں میں آٹا سستے داموں پہنچا سکیں، پوری قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں وزیر اعظم کوایک ایک شخص کی مشکل کا اندازہ ہے،اور وہ پریشان بھی ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ گندم کی قیمت تو بڑھائیں مگر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے، پورے پنجاب میں سردی میں 850 روپے آٹے کا تھیلا بکتا رہا، ہم نے سستے آٹے کیلئے 80 ارب کی سبسڈی دی، حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ آپ

نے جو 2000 قیمت کی ہے آپ نے لوگوں سے خریداری کرنی ہے، حکومت سندھ جب 2 ہزار روپے گندم خریدے گی تو سبسڈی بھی دینی چاہیے، جب عام آدمی کیلئے حالات مشکل کردیں گے تو وہ گیارہ سے بارہ سو پر کیسے گزارہ کریگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close