نواز شریف نے پیپلزپارٹی کو استعفوں پر آمادہ کرنے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی کو اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دے دیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ( ن) کے اجلاس میں مبینہ طورپر پارٹی

رہنمائوں میں اختلافات رائے بھی سامنے آ یا۔،نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنمائوں میں اختلاف ہوا۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن)تقسیم ہوجائیگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ)سیاست کرسکتا ہوں۔ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔۔۔۔۔ بلاول زرداری نئے وزیراعظم پاکستان ہو ں گے؟ کس نے پیشنگوئی کر دی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی کراچی (پی این آئی) بلاول بھٹو ممکنہ طور پر اگلے وزیراعظم ہوں گے،متھیرا کی پیشنگوئی۔ پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی

پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close