سمندری جزیروں کے بعد ہسپتالوں کی ملکیت کا دعویٰ، اب یہ تماشہ نہیں چلے گا، پیپلز پارٹی نے وارننگ دیدی

کراچی/اسلام آباد(آئی این پی )مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، وفاق کبھی سندھ کے جزیروں پر قبضے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی اسپتالوں پر قبضے

کرتا ہے اور اب یہ تماشہ نہیں چلے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ جیسے ادارے بہترین طریقے سے چلا رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اندرون اور بیرونِ ملک سے لوگ بہترین علاج و معالج کے لیئے کراچی کے اسپتالوں میں آتے ہیں جہاں پر انہیں بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں اور ان اسپتالوں میں غریب اور متوسط طبقے کے لیئے مفت اور معیاری علاج ہوتا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ نالائق حکومت کی جانب سے اسپتالوں کی نجکاری کرکے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہر چیز مہنگی کی اور اب علاج کو بھی مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے غیر آئینی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ شازیہ مری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پمز اور پولی کلینک اسلام آباد کا کیا حل نکالا ہے؟ اور آٹھ سالوں میں حکومت نے خیبرپختونخواہ میں کتنے معیاری اسپتال قائم کیئے؟ بلاول زرداری نئے وزیراعظم پاکستان ہو ں گے؟ کس نے پیشنگوئی کر دی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی کراچی (پی این

آئی) بلاول بھٹو ممکنہ طور پر اگلے وزیراعظم ہوں گے،متھیرا کی پیشنگوئی۔ پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے

کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close