اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مختلف حربوں سے اٹھارہویں آئینی ترمیم پر حملے کر رہی ہے۔ سندھ کے ہسپتالوں پر وفاق کا قبضہ سندھ کے اثاثوں پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ جناح پوسٹ گریجوایٹ ہسپتال اور
این آئی سی وی ڈی کے ہسپتال سندھ کے عوام کی ملکیت ہیں جہاں ملک بھر کے غریب لوگ مفت علاج کے لئے جاتے ہیں۔ سلطنت نیازیہ غریبوں کو مفت علاج کے حق سے محروم کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں کینسر، دل، جگر اور گردوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ پنجاب خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے لوگ سندھ میں علاج کرانے آرہے ہیں۔ عمران نیازی سندھ سے تعصب اور بغض کی بنیاد پر عوام سے مفت علاج کی سہولیات چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ وفاق نے سندھ کی طرح پنجاب اور کے پی میں ایسے ہسپتال تعمیر کیوں نہیں کئے؟ نام نہاد انصاف صحت کارڈ کے ذریعے عوام سے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران نیازی کے اشارے پر نیب این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ کو بلیک میل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب شوکت خان ہسپتال کو ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کیوں نہیں کرتا؟ وہاں تو غریبوں کے لئے ملنے والی خیرات اور صدقات کی رقم میں بھی خردبرد کے قصے عام ہیں۔ ۔۔۔۔ بلاول زرداری نئے وزیراعظم پاکستان ہو ں گے؟ کس نے پیشنگوئی کر دی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی کراچی (پی این آئی) بلاول بھٹو ممکنہ طور پر اگلے وزیراعظم ہوں گے،متھیرا کی پیشنگوئی۔ پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود
والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں