اسلام آباد(آئی این پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے براڈ بینڈ اور آپٹیکل فائبر کے 8ارب روپے کے منصوبے منظور کر لیے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سیکریٹری آئی ٹی و چیئرمین بورڈ شعیب صدیقی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 9اہم پراجیکٹس پیش
کیے گیے،ان منصوبوں کی تکمیل سے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع کے 75لاکھ رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی ہوں گی، اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز پر 2ارب 60کروڑ، جب کہ آپٹیکل فائبر کے لیے 4ارب 98کروڑ خرچ ہوں گے،منصوبوں سے 37ہزار 730مربع کلو میٹر کے علاقے مستفید ہوں گے اور ان کے تحت 16سو 32کلو میٹر فائبر بچھائی جائے گی، شمالی علاقہ جات اور اہم سیاحتی مقامات کے لیے خصوصی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے اس سلسلے میں کہا کہ بابوسر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، کمراٹ ویلی میں کنیکٹویٹی فراہم ہوگی، وزیر اعظم کے سیاحت کے فروغ اور ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل کی جانب یہ اہم قدم ہوگا،انھوں نے کہا نئے منصوبوں سے سیاحتی مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر موبائل رابطوں اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی ہوگی،امین الحق کا کہنا تھا کہ یو ایس ایف کے تحت 31ماہ میں 30ارب کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، ان تمام منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ان کی دہلیز پر ڈیجیٹل سہولیات فراہم ہوں گی۔۔۔۔ بلاول زرداری نئے وزیراعظم پاکستان ہو ں گے؟ کس نے پیشنگوئی کر دی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی کراچی (پی این آئی) بلاول بھٹو ممکنہ طور پر اگلے وزیراعظم ہوں گے،متھیرا کی پیشنگوئی۔ پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود
والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں