لاہور (پی این آئی)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔اسکولز کھولنے سے قبل میٹنگ بھی کریں گے۔جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کر احتجاج کر لے،انہوں نے کہا کہ ،کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ڈال سکتا ہے،پنجاب میں کورونا کے باعث 7 اضلاع میں اسکول بند کیے گئے ہیں۔پرائیویٹ اسکولز کو رجسٹر کرنے میں پیلے رشوتیں دینا پڑتی تھیں۔اسکول رجسٹریشن پروگرام نومبر میں شروع کیا۔50 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔مراد راس نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود 2 لاکھ 46 ہزاد بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے۔یکساں نظام تعلیم اگست سے نافذ ہو جائے گا۔قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکول داخلہ مہم جائزہ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم کے کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے ہے۔کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں