حلیم عادل شیخ کی شامت آ گئی، سندھ پولیس نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا، ان پر 2019میں گھوٹکی میں واقع پولنگ اسٹیشن پر حملے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں مداخلت کے

تحت ایف آئی آر درج کی گئی، اس وقت پی ٹی آئی رہنما جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں۔ قبل ازیں حلیم عادل شیخ کو گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران 2 مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ اور پی پی رہنما سعید غنی نے حلیم عادل شیخ پر ووٹرز کو ہراساں کرنے اور فائرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔۔۔۔سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں،
فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسی کے لیے شیئر کرائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close