سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا

تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسی کے لیے شیئر کرائی۔۔۔۔سرکاری ریکاڈ چوری اور افسران کے نام پر لوٹ مار کرنے والاملازم پکڑا گیاسانگلہ ہل ( آن لائن) سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی سے سرکاری ریکاڈ چوری کرنے اور آفسران کے نام پر لوٹ مار کرنے والامیونسپل کمیٹی کاملازم ملک محسن جنید گرفتا ر تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے او ر گرفتاری کی خبر سنتے ہی درجنوںشہری اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کے کیلئے تھانہ پہنچ گئے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی سے عرصہ دراز سے سرکاری سامان اور ریکاڈچوری کرنے والے درجہ چہارم کے ملازم محسن جنید کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ملزم محسن جنید میونسپل کمیٹی میں درجہ چہارم کا ملازم اور ٹیوبل آپریٹر تھا جس کو پہلے ہی آفسران کے نام پر دوکانداروں سے سامان اور نقدی ہتھیانے کے ساتھ ساتھ جعلی جرمانہ رسیدوں کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی شکایات

پر معطل کیاگیا تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے کہ جس کے علاوہ ملزم کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی جن میں ملزم ملوث پایا گیا ثابت ہو گیا کہ گزشتہ روز ملزم محسن جنید نے خود کو بچانے اور سرکاری آفسران کو بلیک میل کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی کی اکائونٹ برانچ سے اہم سرکاری ریکاڈ چوری کرکے بھاگ نکلا جس پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف جرم 380/186ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے سٹی پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے ملزم کی گرفتار ی کی خبر سنتے ہی درجنوں لٹنے والے شہری اور دوکانداربھی تھانہ پہنچ گئے یادرہے کہ ملزم محسن جنید میونسپل کمیٹی میں درجہ چہارم کا ملازم تھا اور جعلی جرمانہ رسیدوں کے ذریعے دوکانداروں سے لوٹ مار بھی کرتا رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں