کراچی(آئی این پی ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی اور دیگر ملزمان کیخلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی اور دیگر ملزمان کیخلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں
غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے روف صدیقی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی، رف صدیقی سمیت دیگر ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔نیب کے مطابق ریفرنس میں روف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں، دیگر ملزمان میں محمد عابد، مشتاق علی، عمر علی، محمد نعیم، سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں، رف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کیں، ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچا۔ روف صدیقی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ برسوں بعد فرد جرم عائد ہوئی ہے ہم نے بتایا کہ یہ مقدمہ ہی بوگس ہے، مقدمے میں بدنیتی شامل ہے، ہائیکورٹ نے بھی ضمانت دیتے وقت اس کو بدنیتی پر مبنی مقدمہ قرار دیا تھا۔۔۔۔۔پنجاب میں اساتذہ سےکروڑوں روپے کی ریکوری کرنے کا فیصلہ ،ملی بھگت سے رقوم کس طرح بنائی گئیں؟لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں اساتذہ کے جانب سے حاصل کیا جانے والا ٹائم اسکیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرایع کے مطابق گریڈ16 سے19کے اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لیا جائے گا، 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ
نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا، ٹائم اسکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو20کروڑ روپے کی ریکوری ہوگی۔ اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ محکمہ خزانہ نے اتھارٹیز کو بغیر منظوری اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے سے روک دیا، سنیارٹی سے ہٹ کر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کو انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔ ذرایع نے بتایا ہے کہ 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں