پی آئی اے کوکس اہم شہر کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی؟

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے )کوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ایئرپورٹ کھولنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے

کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرایئرپورٹ سروس نیمراسلہ جاری کیا۔ جس میں پی آئی اے کوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی ، سی اے اے حکام نے کہا سیدوشریف ایئرپورٹ2014سےآپریشنل نہیں تھا تاہم پی آئی اے کی درخواست پرایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ فضائی آپریشن سے متعلق ایئرٹریفک کنٹرولر،اے ایس ایف ودیگرکوآگاہ کردیاگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔ سی اے اے کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرترقیاتی کاموں میں سول ایوی ایشن نے خطیر رقم خرچ کی ہے، جس میں ایئرپورٹ رن وے،گاڑیوں کی پارکنگ و تزئین و آرئش کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں