حکومت کے لیے ایک اور چیلنج،الیکشن کمیشن نے مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم وفاقی وزراء کی طرف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔الیکشن کمیشن کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مناسب وقت پر وزیر اعظم اور وزراء کے الزامات کا جواب دیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا

کہ چیف الیکشن کمشنر یا ممبران الیکشن کمیشن حکومت کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں