اسلام آباد (پی این آئی) مارکیٹ ذرائع نے خشدہ ظاہر کیا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قلت پیدا ہو جائے گی، کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا ایک ہفتے کا اسٹاک رہ گیا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے مقامی شوگر ملز سے 38 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ
کیا ہے جس کے لیے ٹینڈر 2 روز پہلے کھولا گیا اور چینی کی کم از کم بولی 94 روپے 50 پیسے ملی جب کہ چینی ٹرانسپورٹ اور پیکنگ کے اخراجات الگ ہوں گے۔ اس حوالے سےیوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی شوگر ملز سے چینی کا فیصلہ ہنگامی بنیادوں پر کیا، مزید 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی مقامی شوگر ملز سے خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے، بروقت چینی نہ خریدی گئی تو رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں