ہری پور یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ تقرریوں کا انکشاف، ہائی کورٹ نے ایکشن لے لیا

ہری پور(آئی این پی)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سلیکشن بورڈکی معطلی کے باوجودہری پور یونیورسٹی کی انتظامی پوسٹوں پرتقرر یوں میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف، پشاورہائی کورٹ ایبٹ آبادبنچ نے مذکورہ تقرریوں کی کاروائی کو آئندہ سماعت تک معطل قراددے دیا ہے جب کہ اس بارے ہری پور

یونیورسٹی کے رجسٹرارشاہ مسعودخان کاکہناہے کہ یہ ساری کاروائی یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اورمیرٹ پر کی گئی ہے ۔دوسری جانب عدالت عالیہ سے رجوع کرنے والے متاثرہ ملازمین نے اپنی رٹ پٹیشن میں موقف اختیارکیاہے کہ پانچ فروری 2021کو ہری پور یونیورسٹی کی انتظامی پوسٹوں پرتقرریوں کے لیے سلیکشن بورڈکوہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معطل قراردے رکھاتھامگراس کے باوجودیونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی سینیٹ کے ذریعے سٹے ٹیوٹس میں تبدیلی کر کے مذکورہ تقرریاں کیں جویونیورسٹی قواعدکی خلاف ورزی ہے اوراس سے یونیورسٹی میں پہلے سے ان پوسٹوں پر کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی حق تلفی بھی ہوئی ہے اس لیے قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ رٹ پٹیشن میں یہ سوال بھی اٹھایاگیاکہ یونیورسٹی رجسٹرارگذشتہ دوسال سے اس پوسٹ پر براجمان ہیں جویونیورسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ادھرجب یونیورسٹی رجسٹرارشاہ مسعودخان سے رابطہ کیاگیاتوان کا کہناتھاکہ ہری پور یونیورسٹی نے جولائی2019میں پوسٹس انائونس کی تھیں تاہم ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعتراض کیاتھاجس پر گورنراورایچ ای ڈی کے نمائندے ڈالے اورسینٹ میٹنگ کے ذریعے تین بندے مزیدسلیکشن بورڈمیں شامل کیے اورسینیٹ کے ساتویں اجلاس میں مسئلہ حل ہوا۔شاہ مسعودخان نے بتایا کہ

پانچ فروری 2021کے سلیکشن بورڈ میں تمام ممبران بھی موجودتھے اورمیرٹ پر ساری کاروائی مکمل کی گئی ۔ایک سوال کے جواب پر شاہ مسعودخان نے کہا کہ ابھی تک مستقل رجسٹرارکی تقرر ی نہیں ہوئی اوروہ وائس چانسلرکی ہدایت پر اضافی چارج سے قائم مقام رجسٹرارکی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی

سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close