سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کون ہو گا؟ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ایک اور اختلاف

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کی نامزدگی مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق کی ہے ، اس پر کسی جماعت کو اختلاف نہیں ، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار مسلم

لیگ (ن) کو دیا گیا تھا ، ہم نے شیری رحمان کو نہیں بلکہ اعظم نذیر تارڑ کو نامزد کیا ہے ، ہمارا ہدف واضح ہے ،ہم حکومت گرانا یا بنانا نہیں چاہتے بلکہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کی نامزدگی مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق کی ہے ، اس پر کسی جماعت کو اختلاف نہیں ، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار مسلم لیگ (ن) کو دیا گیا تھا ، ہم نے شیری رحمان کو نہیں بلکہ اعظم نذیر تارڑ کو نامزد کیا ہے ، ہمارا ہدف واضح ہے ،ہم حکومت گرانا یا بنانا نہیں چاہتے بلکہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں ، جب تک نظام تبدیل نہیں ہوتا یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا ، تجربات سے ملک نہیں چلتے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی ایک جماعت کی بات نہیں مانتی اتفاق رائے سے فیصلے کئے جاتے ہیں ، نہ کوئی ایک جماعت پی ڈی ایم کو چلا سکی نہ چلاسکے گی ،اختلاف استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ، پیپلزپارٹی کو جواب دینے کا موقع دیا گیا ہے اگر کوئی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ نظام ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو اپنے دلائل پیش کرے ،اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے اتفاق نہیں کرتی تو ان کے راستے الگ تو ہمارے راستے الگ

ہوں گے ،پیپلزپارٹی اسمبلی میں رہ کر ملکی مسائل حل کرے ہم اپنا راستہ خودڈھونڈ لیں گے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں