ن لیگ مشکل میں گرفتار، نیب نے کیپٹن(ر) صفدر، مریم نواز سمیت پورے خاندان کے اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور(آئی این پی) نیب لاہور نے کیپٹن(ر)صفدر، مریم نواز سمیت پورے خاندان کے اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے،نیب لاہور نے اس حوالے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈپٹی کمشنرآفس اور محکمہ کوآپرٹیو پنجاب کو مراسلے جاری کیے،نیب کی جانب سے مذکورہ اداروں سے کیپٹن(ر)صفدر کی اہلیہ مریم نواز ، بیٹی مہر

النسا، ماہ نور صفدر، بیٹے راحیل اور جنید صفدر کا ریکارڈ طلب کیا،علاوہ ازیں نیب نے کیپٹن صفدر کے والد محمد اسحاق، والدہ ہاجرہ بیگم اور بھائیوں محمد سجاد، طاہر علی کے اثاثہ جات کا ریکارڈ بھی مانگا ہے،نیب نے مختلف اداروں سے رہائشی،کمرشل اراضی جبکہ کیپٹن(ر)صفدر و اہل خانہ کے نام پر موجود پلازہ ،گھر ، دکانوں کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی

کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close