اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابط
کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق کیا، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اختلافی امور پر مشاورت کے لیے 3اپریل کو پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس بلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنمائوں نے یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے معاملے پر جلد عدالت سے رجوع کرنے پر بھی اتفاق کیا، مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے اختلافی امور کو اوپن نہ کرنے کی بھی درخواست کی، مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطے کے بعد نواز شریف سے رابطہ کیا۔۔۔۔ اسمبلیوں سے استعفوں کا حتمی فیصلہ؟ پیپلزپارٹی نے آخرکار بڑا اعلان کر دیاراولپنڈی (پی این آئی )پیپلزپارٹی نے استعفوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 4 اپریل کو منعقد ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس جلسے کے بعد سی ای سی کا اجلاس ہوگا جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر راضی تھیں تاہم
پیپلزپارٹی فوری طور پر استعفی دینے پر راضی نہ تھی اور اس کی جانب سے استعفوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں