ملک بھر میں سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا عندیہ دیدیا گیا، معاشی سرگرمیاں محدود اور کاروبار بند ہو جائیگا، حکومت نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث سخت پابندیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا مارننگ سیشن اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں کورونا کیسز

کی شرح 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔این سی او اجلاس میں بتا دیا گیا کہ تمام بڑے شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے،این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ این سی او سی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو سخت اقدمات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کاروبار بند اور معاشی سرگرمیاں محدود ہو سکتی ہیں۔کورونا ویکسینیشن سنٹرز اتوار اور سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بند ہوں گے۔یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ صرف ایک دن میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 61 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ 3 ہزار 495 نئے مثبت کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک دن میں مزید 3 ہزار 495 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 207 ، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار 186، صوبہ خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 443 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 49 ہزار 476 ، جب کہ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 269 اور آزاد کشمیر میں 11 ہزار 264 کے علاوہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 592 ہے جب کہ ان میں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق بھی ہوئے ، اور پاکستان میں اب تک اس وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close