پیپلز پارٹی شامل ہوگی تو ٹھیک ہے ورنہ ۔۔۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملکر بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لانگ مارچ نہ روکنے پر اتفاق کرلیا اور واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی شامل ہوگی تو ٹھیک ہے ورنہ پی ڈی ایم کی باقی نو جماعتیں لائحہ عمل طے کریں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم

کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ پی ڈی ایم کی نو جماعتیں لائحہ عمل طے کریں گی۔ دونوں رہنماؤں کی جیل بھر وتحریک پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو تیاری کیلئے کہہ دیا ہے، لانگ مارچ کسی صورت نہیں روکیں گے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن اصل بات عوام کی حمایت حاصل کرنا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیلئے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کی تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کردیا تھا۔ فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کا حکم دے دیا اسلام آباد (آئی این پی ) مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے صوبائی عہدیداران کے نام خط لکھا گیا، جس میں کہا گیا تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں، لانگ مارچ کی تیاریوں میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے استعفوں سے متعلق وقت لیا ہے، پیپلزپارٹی کے فیصلے تک لانگ مارچ کو موخر کیا گیا، پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کرے گی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close