اسمبلیوں سے استعفوں کا حتمی فیصلہ؟ پیپلزپارٹی نے آخرکار بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی )پیپلزپارٹی نے استعفوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 4 اپریل کو منعقد ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس جلسے کے بعد سی ای سی

کا اجلاس ہوگا جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر راضی تھیں تاہم پیپلزپارٹی فوری طور پر استعفی دینے پر راضی نہ تھی اور اس کی جانب سے استعفوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔ نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، عثمان بزدار بھی ڈٹ گئے لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا عبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لئے واضح پیغام ہے، پاکستان کے باشعور عوام کے سامنے اس ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے، مرکز کے بعد پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام رہی اور آخر کار یہ خود مکافات عمل کا شکار ہوئی، قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں