موجیں ہی موجیں، حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) حکومت سندھ نے 23 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری ادارے کونسلز اور سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ 23 مارچ1940

کو برصغیر کے مسلمانوں کے ایک آزاد وطن کی قرار داد منظور کی تھی جو آج پاکستان کی شکل میں دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔ نئی کورونا لہر بہت خطرناک، سخت پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا گیا اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ نئی کورونا لہر بہت خطرناک ہے اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت عوامی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگاسکتی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کووڈ مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کے داخلے ہورہے ہیں، انتہائی نگہداشت والے افراد بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اسد عمر نے خبردار کیا کہ اگر لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عملدرآمد بہتر نہیں ہوا تو ہم ان کی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔ اسد عمر نے اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں، اب کی بار کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔۔ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 7.77فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کے مطابقگزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 21952 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سی ڈی اے

اسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 4261 افراد میں سے 3210 ، پمز اسپتال میں رجسٹرڈ 9283 افراد میں سے 6622 اور پولی کلینک رجسٹرڈ 3329 افراد میں سے 2422 کو ویکسین لگا دی گئی۔اسی طرح آر ایچ سی بھارہ کہو میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 1692 افراد میں سے 822 ،آر ایچ سی ترلائی میں رجسٹرڈ 5015 افراد میں سے4287 ، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں رجسٹرڈ 4681 افراد میں سے 1936، آر ایچ سی سہالہ میں رجسٹرڈ 1456 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 252، اکبر ایس نیازی اسپتال میں رجسٹرڈ 557 میں سے 277 ،کلثوم اسپتال میں رجسٹرڈ 1017 افراد میں سے 463، آئی ایچ آئی ٹی سی میں رجسٹرڈ 516 افراد میں سے 152، قائد اعظم اسپتال میں رجسٹرڈ 1088 میں سے 602 ، سوشل سکیورٹی اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 498 میں سے 191 جب کہ سی ڈی اے میڈیکل سینٹر میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 574 افراد میں سے 176 کو ویکسین لگا دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close