اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سنیٹر فیصل واوڈا نے ا لیکشن کمیشن کورٹ روم میں سجدہ کیا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی ،فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔ سماعت ملتوی ہونے کے
بعد فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کورٹ روم میں سجدہ کیا۔۔۔۔۔اگر میں غلط ہوں تو مجھے بے شک پھانسی چڑھا دیں،نااہلی کیس میں فیصل واوڈا جذباتی ہوگئےاسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سنیٹر فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ہو کر کہا اگر میں غلط ہوں تو مجھے بے شک پھانسی چڑھا دیں،میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسے اسطرح کی درخواستوں پر ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ جمعرات کو جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی ،فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔ دوران سماعت فیصل واوڈا روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے حلف نامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحقیقات کا کہا ہے، کمیشن میرے حلف نامہ پر تحقیقات کرا لے کہ میں نے جھوٹ بولا یا نہیں، میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جیسے میں نے کوئی چوری کی ہے، اگر میں غلط ہوں تو مجھے بے شک پھانسی چڑھا دیں، میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسے اسطرح کی درخواستوں پر ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ان سے کہا کہ فیصل واوڈا صاحب آپ جذباتی ہورہے ہیں، آپ بیٹھ جائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں