اسلام آباد (آئی این پی ) مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے صوبائی عہدیداران کے نام خط لکھا گیا، جس میں کہا گیا تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں، لانگ مارچ کی تیاریوں میں کسی
قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے استعفوں سے متعلق وقت لیا ہے، پیپلزپارٹی کے فیصلے تک لانگ مارچ کو موخر کیا گیا، پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کرے گی۔۔۔۔۔آصف زرداری سے سوال پوچھ لیا گیا،پی ڈی ایم کے اجلاس کی تقریر لیک کیسے ہو گئی؟لاہور (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم اختلافات کی خبروں کے حوالے سے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے سول کیا کہ ان کی تقریر لیک کیسے ہو گئی ؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو جواب دینا ہوگا کہ کس نے بددیانتی کی؟ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی اسی بات پر زیادہ ناراض ہوئے اور وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے ۔ اس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ دونوں طرف سے غلط باتیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کے رویئے کو غیر جمہوری قرار دینا درست نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب ہوگئے تو اسے کیسے روکیں گے؟ ڈیڈلاک پیپلز پارٹی کا پیدا کردہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مثبت جواب لے کر آئیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں