آصف زرداری سے سوال پوچھ لیا گیا، پی ڈی ایم کے اجلاس کی تقریر لیک کیسے ہو گئی؟

لاہور (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم اختلافات کی خبروں کے حوالے سے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے سول کیا کہ ان کی تقریر لیک کیسے ہو گئی ؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو جواب دینا ہوگا کہ کس نے بددیانتی کی؟ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ

نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی اسی بات پر زیادہ ناراض ہوئے اور وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے ۔ اس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ دونوں طرف سے غلط باتیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کے رویئے کو غیر جمہوری قرار دینا درست نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب ہوگئے تو اسے کیسے روکیں گے؟ ڈیڈلاک پیپلز پارٹی کا پیدا کردہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مثبت جواب لے کر آئیں ۔۔۔۔۔ڈسکہ کے ووٹروں نے دھاندلی کا ذمہ دار کس جماعت کو قرار دیا؟
سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا
ڈسکہ (پی این آئی) سیالکوٹ ضلع کے حلقہ ڈسکہ کے ووٹروں نے 19 فروری کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا سب سے زیادہ ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر ن لیگ پر ذمہ داری عائد کی گئی۔اس حوالے سے گیلپ پاکستان کے فیلڈ سروے منعقد کیا جس کے حیران کن نتائج نے تہلکہ مچا دیا ہے۔اس سروے کے نتائج کے مطابق حلقے کے ووٹروں میں سے 47 فیصد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے ن لیگ جب کہ دوسری جانب پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 36 فیصد نے تحریک انصاف اور 24 فیصد نےن لیگ پر انگلی اٹھائی۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 32 فیصد افراد

نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے (ن) لیگ کو دھاندلی کا ذمہ دار کہا۔ سروے میں 67 اورگیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد افراد نے ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 40 فیصد نے دوبارہ انتخاب کی مخالفت کی۔سروے میں این اے 75 سے 3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے شامل کی گئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close