ڈسکہ کے ووٹروں نے دھاندلی کا ذمہ دار کس جماعت کو قرار دیا؟ سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

ڈسکہ (پی این آئی) سیالکوٹ ضلع کے حلقہ ڈسکہ کے ووٹروں نے 19 فروری کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا سب سے زیادہ ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر ن لیگ پر ذمہ داری عائد کی گئی۔اس حوالے سے گیلپ پاکستان کے فیلڈ سروے منعقد کیا جس کے حیران کن نتائج نے تہلکہ مچا

دیا ہے۔اس سروے کے نتائج کے مطابق حلقے کے ووٹروں میں سے 47 فیصد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے ن لیگ جب کہ دوسری جانب پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 36 فیصد نے تحریک انصاف اور 24 فیصد نےن لیگ پر انگلی اٹھائی۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 32 فیصد افراد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے (ن) لیگ کو دھاندلی کا ذمہ دار کہا۔ سروے میں 67 اورگیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد افراد نے ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 40 فیصد نے دوبارہ انتخاب کی مخالفت کی۔سروے میں این اے 75 سے 3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے شامل کی گئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close