کھیل کے میدان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت کے ترجمان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ خطیر رقم سے تیار کیے گئے کھیلوں کے گراؤنڈز کو جلسوں کے ذریعے خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم نے پی ایس پی سمیت کسی جماعت کو صوبے میں جلسوں سے نہیں روکا لیکن کھیلوں کے گراؤنڈز کو جلسوں کے

ذریعے خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پاک سرزمین پارٹی کی طر ف سے کوئٹہ میں جلسے کے اعلان پر انہوں نے اپنا رد عمل دیا ۔اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ پی ایس پی کو گلہ ہے کہ ہم ان کو ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ایوب اسٹیڈیم سمیت دیگر گراؤنڈز کو خطیر رقم خرچ کرکے بنایا ہے، جلسوں سے کھیلوں کے گراؤنڈز خراب ہونے کا خدشہ ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس پی سمیت کسی جماعت کوجلسوں سے نہیں روکا ، پاک سر زمین پارٹی کھیلوں کے گراؤنڈز کے علاوہ کسی میدان یا مقام پر اپنا جلسہ کرلے، ہم انہیں جلسے کے لیے سکیورٹی اور کورونا سے بچاؤکے ماسک دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں