اسلام آباد (پی این آئی سابق وزیر اعظم ن لیگ کےسینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نےانتخابی اصلاحات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو لکھے جانے والے خط پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ دو جاہل جو آپس میں خط لکھ رہے ہیں اس سے مسئلے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں الیکشن چوری کرنےکا نیا ذریعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو خود متنازع الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئے وہ انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ انتخابی نظام میں شفافیت لانی ہے تو پریزائیڈنگ افسر کو اٹھانے والوں اور کیمرے لگانے والوں کو پکڑیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ،لیکن پی ڈی ایم متحد ہے، ہمارا سفر جاری رہےگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں