الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اہم شخصیت کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اہم شخصیت کو خط لکھ دیا وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھ دیا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر

پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں جس میں پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کےنمائندے شامل ہوں۔وزیراعظم نےلکھا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا، کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا خط میں کہنا ہےکہ آئندہ عام انتخابات سےقبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، شفافیت کو برقرار رکھنےکےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے اسپیکر کے نام لکھے جانے والے خط میں ان سے کہا ہےکہ ووٹنگ میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کو ختم کیاجائے، ہم نےقومی اسمبلی میں بل بھی متعارف کرایا اورسپریم کورٹ بھی گئے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی توجہ نہ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کی وجہ سے انتخابات کی ساکھ تباہ ہونا شروع ہوگئی ہے، انہوں نے اسپیکر سے بحث کے لیے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close