پیپلز پارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں نہیں چل سکے گی، ہم اکیلے ملین مارچ کرسکتے ہیں، جے یو آئی ف کے بڑے لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی ف ) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ((پی ڈی ایم)میں نہیں چل سکے گی،ہم اکیلے بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ بہت بڑا ملین مارچ کریں، آصف علی زرداری کی تقریر کا بہت افسوس ہوا

لیکن جس طرح حکومت نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا اسی طرح ہم پی ڈی ایم کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے، آصف زرداری کی گفتگو سے ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید خداحافظ ہی رہ گیا ہے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مستقبل میںپی ڈی ایم میں نہیں چل سکے گی، ہم اکیلے بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ بہت بڑا ملین مارچ کریں ۔عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی تقریر کا بہت افسوس ہوا لیکن جس طرح حکومت نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا اسی طرح ہم پی ڈی ایم کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مختلف الخیال جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، کل آصف زرداری نے جو گفتگو کی ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید خداحافظ ہی رہ گیا ہے ، مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر بھی دانشمندی کا ثبوت دیا اور پیپلزپارٹی سے درخواست کی کہ ٹھیک ہے کل اپنی میٹنگ کرلیں اور اطمینان قلب کے ساتھ استعفے تیار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے مراحل آئے جب اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ نہیں رہیں،پی ڈی ایم بنی تو توقعات بڑھ گئیں کہ اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئیں، شاید اب لانگ مارچ میں لوگ

زیادہ نہ ہوں، ہماریپہلے لانگ مارچ میں 17 لاکھ سے زائد افراد تھے،ہم اگر 17 سے 20 لاکھ افراد لے آئیں اور دو چار دن بیٹھ جائیں بقول بلاول بھٹو ہمیں بم مارنا ہے تو بم مارنے کا وقت پھر کب آنا تھا؟۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ جب زرداری صاحب نے گفتگو فرمائی تو عجیب سا لگا، گفتگو سے اندازہ ہورہا تھا کہ یہ بنانے والی باتیں نہیں بگاڑنے والی باتیں ہیں، ہم نے کوئی دوری پیدا نہیں کہ ہم نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہو، پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے ہم چاہتے ہیں کہ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close