کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، آئندہ 24 گھنٹے میں کویتی وزیر خارجہ پاکستان پہنچیں گے، بڑے فیصلوں کا امکان

کویت سٹی (آئی این پی) کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کی دورے کی دعوت قبول کرلی۔ بدھ کودفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ 18 مارچ کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر

خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمودکی دعوت پر وفد کے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد میں تجارت، صحت، داخلہ اور صنعتی شخصیات شریک ہوں گی۔دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے مختلف معاملات پر بات چیت اور مذاکرات کریں گے جبکہ مہمان وزیر خارجہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔۔۔۔۔ چئیرمین سینیٹ کا متنازعہ الیکشن، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو بڑا مشورہ دیدیا کراچی (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق ایوان کی کاروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ ایوان کی کارروائی کو عدالت میں نہ لے کر جائے، پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی کبھی بات نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ جب پہلی بار2018ء میں چیئرمین سینیٹ بنا اس وقت بھی مزار قائد پر حاضری دی تھی قوم کو اس عظیم لیڈر سے متعلق بتانا ہے کہ یہ وہ شخصیت تھیں جن کی وجہ سے پاکستان بنا، آنے والی

نسلوں کو قائد اعظم کی جدوجہد سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا، پہلے بھی سینیٹ کو منصفانہ چلایا، اب بھی کوشش ہوگی سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، ہم مسائل سنتے ہیں اور حل کرتے ہیں۔پریزائڈنگ آفیسر نے الیکشن نتائج پر اپنی رولنگ دے دی ہے اس لیے اب میرا بات کرنا نہیں بنتا، اپوزیشن جو چاہے کرے ان کا حق ہے، لیکن سینیٹ الیکشن سے متعلق ایوان کی کاروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ ایوان کی کارروائی کو عدالت میں نہ لے کر جائے، پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی کبھی بات نہیں کی۔ یہ بات غلط ہے، اگر میں نے کوئی وعدہ کیا ہوتا تو وہ ضرور پورا کرتا، آزاد حیثیت میں سینیٹر بنا تھا اب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکا ہوں۔زرداری صاحب نے2018 میں میری سپورٹ کی،اب عمران خان نے مہربانی کی اور دوبارہ نامزد کیا۔ واضح رہے پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست کے بعد الیکشن نتائج بالخصوص مسترد ووٹوں کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close